پاکپتن شریف: آؤ پاکستان بچائیں! (پروجیکٹر پروگرام)

مورخہ 8 نومبر 2012 بروز جمعرات کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 3 بمقام قادری ڈیرہ پر شیخ الاسلام کی آمد کی سلسلہ میں "آؤ پاکستان بچائیں!" کے عنوان سے بنائی گئی سی ڈی پروجیکٹر پر چلانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے جملہ عہدیداران و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر تحریکی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ سی ڈی کے اختتام پر ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ، امیر تحریک ضلع پاکپتن جناب الحاج رانا منظور علی اور محمد حنیف مصطفوی، نائب صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ نے بھی پر جوش خطابات کیے اور عوام کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پروگرام کے متعلق نہ صرف آگاہ کیا بلکہ ہر حال میں وہاں پہنچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top