الف سینا، یونان: شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل(یونان) کے پلیٹ فارم سے ذیلی مرکز الف سینا میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے مورخہ 17 نومبر 2012ء کو عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ظفر اقبال نے حاصل کی۔ عادل قادری، امانت علی، شوکت علی، محمد نذیر، محمد شہزاد منیدی اور صدر منہاج نعت کونسل سجا د حسین قادری نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت کی شان میں منقبت پیش کی۔ علامہ محمد اقبال فانی نے محبت اہل بیت پر ایمان افروز خطاب فرمایا۔ آخر میں سلام پیش کیا گیا اور لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان رانا وقار احمد خان کی طرف سے الف سینا مسجد انتظامیہ، ایگزیکٹو ممبران چودھری رخسار احمد، شوکت علی، اور ڈاکٹر اشرف کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: مرزاامجد جان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top