کھڑی شریف، آزاد کشمیر: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ایک روزہ تنظیمی دورے پر آزاد کشمیر تشریف لائے،  جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران سے ملا قات کی۔ انہوں نے دورے کے آغاز میں آزاد کشمیر کی دو بڑی روحانی ہستیوں پیرا شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ اور رومئ  کشمیر میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل راجہ جمیل اجمل اور مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ بھی موجود تھے۔

حاضری کے بعد تحریک کے دیرینہ رفیق اور سابق پرسنل اسسٹنٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری و سابق نائب ناظم تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر خالد محمود انجم کے گھر نیوجبر تشریف لے گئے۔ جہاں انہوں نے خا لد محمود انجم، ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، کارکن تحریک منہاج القرآن یونان شاہد محمود طاہر، کارکن تحریک منہاج القرآن دبئی عابدحسین، سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کھڑی شریف طاہر محمود طاہر، کوآرڈینیٹر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان برائے جہلم، راولپنڈی سٹی، اسلام آباد رورل و سابق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آزاد کشمیر عبدالعمّار منعم اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف عاصمہ جبین کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔

رپورٹ : محمد عاصم سیکرٹری میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top