اسلام آباد : غزہ میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس کی قیادت سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ ممبر سنٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم محمد قاسم مرزا، صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔

شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ محض بیانات نہ دیں، بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ OIC کے پاس اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی پر خاموش تماشائی بنے رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالمی برادری کے غیرموثر اقدامات نے اسرائیلیوں کو ظلم و جبر کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی نمائندہ نام نہاد تنظیمات اس ظلم اور دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا فلسطین کے ننھے بچوں کا قتل عام کھلی دہشت گردی نہیں؟ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، مشرق وسطیٰ پر مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے اور نہ ہی جنگ کے خطرات کو ٹالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں طلبہ کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top