حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی وقت کی پیشانی پر قیامت تک جھومر کی طرح لہراتی رہے گی۔ حافظ محمد ادریس

تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے صدر سہیل کامران ایڈوکیٹ، ناظم محمد شفیق مہروی، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما مفتی مطوب سعیدی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی چودہ سوسالہ تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے لیکن جو قربانی 10 محرم الحرام کو فرات کے کنارے دشت کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے پیش کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ دین اسلام کے احیاء کے لیے امام عالی مقام علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں جوقربانی دی وہ وقت کی پیشانی پر قیامت تک جھومر کی طرح لہراتی رہے گی۔ دورانِ محر م کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ میں امام بارگاہوں پر خودکش دھماکوں نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ دہشت گرد عناصر کا دین اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلی۔ اسلام دشمن عناصر دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ 17 کروڑ پاکستانی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔ خود کش د ھماکوں کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top