نواب شاہ : ویمن لیگ کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ (ص)

مورخہ 12 نومبر 2012, کو منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیراہتمام مہاجر کالونی میں ناظمہ نشر و اشاعت محترمہ ثنیہ محفوظ علی قادری کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس روح پرور اجتماع میں نگران منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ محترمہ مسرت ہارون قادری، صدر نواب شاہ منہاج ویمن لیگ محترمہ ڈاکٹر نگہت حسن، ناظم محترمہ فرزانہ فیصل، ناظم تربیت محترمہ رخشندہ رزاق اور ناظم دعوت محترمہ غزالہ صغیر نے بھی شرکت کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مسرت ہارون قادری نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و بیداری شعور کی ہمہ جہت کاوشیں کرنے والی تنظیم ہے، جس کا نصب العین خواتین کو تعلیمات اسلام سے بہرہ ور کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی اولاد کی تربیت میں اعلیٰ اوصاف کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے موقع پر عظیم الشان عوامی استقبال میں خواتین اپنا کردار ہراول دستے کے طور پر ادا کریں گی۔

اس موقع پر صدر نواب شاہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ڈاکٹر نگہت حسن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اﷲ نواب شاہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا قلعہ ثابت ہوگا۔

محفل کے اختتام پر ناظم تربیت محترمہ رخشندہ رزاق نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور دعائے خیر کروائی، جس میں ملک و ملت و مصطفوی مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : فرزانہ فیصل، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top