سیالکوٹ : پیغام امام حسین (رض) کانفرنس

مورخہ 24 نومبر 2012ء تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام عظیم الشان ’پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ صاحب میرج ہال میں منعقد کی گئی، جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ غلام ربانی تیمور نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ قاری ابرار احمد مدنی اور قاری حافظ محمد آصف دبئی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت عرفان الحق نے پیش کیا۔ پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں فاضل منہاج یونیورسٹی علامہ فیاض احمد قادری، پروفیسر علامہ ارشد طہرانی ایڈووکیٹ، رہنما پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ میاں محمد رضا، علامہ غلام ربانی تیمور، ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ علامہ خواجہ غلام محی الدین قادری، مرکزی نائب صدر منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ غلام حیدر خادمی، ضلعی آرگنائزر منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ مفتی ڈاکٹر نجیب احمد ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top