23 دسمبر کو مینارِپا کستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا

تحریک منہاج القرآن دریا خان کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو مینارِ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ لاکھوں لوگ شرکت کر کے ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اپنے تاریخی خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔ مینارِ پاکستان تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کا گواہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 دسمبر کے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیاء کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مینارِ پاکستان پر ہونیوالے تاریخی اجتماع میں لاکھوں محبِ وطن پاکستانی ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ تبدیلی کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ عمر دین نصیروی نے کہا کہ مینارِ پاکستان کا اجتماع پاکستان کے مستقبل پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب کرے گا۔ یہ اجتماع صرف تحریک منہاج القرآن کا نہیں بلکہ ہر اس پا کستانی کا ہوگا جو موجودہ یزیدی اور استحصالی سسٹم سے نجات حاصل کر کے آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال پا کستان دینا چاہتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top