حامد میر کے خلاف دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

صحافی قوم اور ملک کیلئے جاگتی آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں
حامد میر بلاشبہ صحافت کا اہم اثاثہ ہیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سنیئر صحافی حامد میر کے خلاف دہشت گردی کے بزدلانہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی قوم اور ملک کیلئے جاگتی آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں جو ہر لمحہ ملک کی خدمت پر مامور ہیں۔ حامد میر بلاشبہ صحافت کا اہم اثاثہ ہیں۔ یہ واقعہ بالخصوص جنگ اور جیو گروپ کے خلاف سازش سے کم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں اور حامد میر جیسے سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسنز کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top