وننگ ہارسز، ٹکٹ فیس، مہنگی انتخابی مہم، برادری ازم، کرپشن اور غنڈہ گردی کے ستونوں پر کھڑا موجودہ انتخابی نظام مثبت تبدیلی نہیں لا سکتا۔ محمد

موجودہ انتخابی نظام کے تحت کوئی بھی جماعت عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی

تحر یک منہا ج القرآن بھکر کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد جمعہ خان نے کہا ہے کہ وننگ ہارسز کا مذموم کلچر، ٹکٹ فیس، مہنگی انتخابی مہم، برادری ازم، کرپشن اور غنڈہ گردی کے ستونوں پر کھڑا موجودہ انتخابی نظام ملک میں کسی مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو گا۔ البتہ پندرہ، بیس کے فرق کے ساتھ چند سیاسی خاندان اور چہرے عوام کے مقدر سے کھیلنے پھر آ جائیں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کے تحت کوئی بھی جماعت عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستان کے موجودہ انتخابی نظام میں جمہوریت کی روح دکھائی نہیں دیتی۔ یہ سیاست پر قابض چند خاندانوں کے مفادات کا محافظ ہے۔ مخلص، اہل، دیانتدار اور ملک کی تقدیر بدلنے کا ٹیلنٹ رکھنے والوں کیلئے اس میں کوئی جگہ نہیں۔ سیاسی بصیرت یہی تقاضا کرتی ہے کہ پاکستانی سیاست کو لاحق کینسر کی درست تشخیص کی جائے اور سطحی معاملات پر توانائیاں ضائع نہ کی جائیں۔ ملک کی غالب اکثریت تو الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں نکلتی۔ ان کا خاموش احتجاج موجودہ انتخابی نظام کے خلاف ہے اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں اس سوچ کو پروان چڑھایا جائے کہ موجودہ انتخابی نظام ہی فساد کی اصل جڑ ہے۔ اسے سمندر برد کئے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو پا کستان کو درپیش تمام تر مسائل کے حل کا ایسا ایجنڈا دیں گے جس سے موجودہ مسائل سے نجات حاصل کی جا سکےگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top