گلبرگ لاہور : عوامی استقبال کے سلسلے میں تشہیری مہم

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوام الناس تک پہنچانے کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور نے 15 اکتوبر 2012ء کو تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ تشہیری مہم کے دوران ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ، چہرے نہیں نظام کو بدلو، ظلم کی صبح شام کو بدلو، ’اتوار 23 دسمبر 2012 مینار پاکستان لاہور، منہاج القرآن یوتھ لیگ مع متعلقہ یونٹ، چلو چلو مینار پاکستان چلو، سب راستے سب قافلے مینار پاکستان کی طرف‘ کی عبارتیں وال چاکنگ کے لئے استعمال کی گئی ہیں، جبکہ وال چاکنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسم گرامی بھی لکھا گیا ہے۔

تشہیری مہم کے سلسلے میں20 فٹ اور 30 فٹ کی کل 90 دیواریں لکھوائی جا چکی ہیں۔ جن علاقوں میں وال چاکنگ کی گئی ان میں یونین کونسل 97، حسنین آباد، قاسم پورہ، مصطفیٰ آباد، ہنری کے، بلال نگر، گلاب دیوی، مدینہ کالونی، علی کالونی، کیولری گراؤنڈز اور مکہ کالونی شامل ہیں، جبکہ شیرپاؤ پل، لبرٹی اور غالب مارکیٹ میں وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top