دیزیو، اٹلی: بلال یوسف سے اظہار تعزیت

دیزیو (محمد یعقوب) منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو (اٹلی) کی جانب سے بلال یوسف (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، سپین) کے والد حاجی محمد اسلم پرویز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، ناظم محمد شبیر، دیزیو کے صدر حاجی محمد خالد، ناظم حاجی محمد اشرف، ادارہ کے امام وخطیب وقاص یونس، ناظم نشرواشاعت محمد یعقوب، ممبران منہاج یوتھ لیگ محمد خوشحال خان اور دیگر احباب نے اپنے تعزیتی بیان میں بلال یوسف کے والد محترم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔ یاد رہے کہ بلال یوسف کے والد حاجی محمد اسلم پرویز 22 نومبر 2012کو راولپنڈی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں فیملی سمیت پاکستان گئے ہوئے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top