سپین: منہاج القرآن یوتھ لیگ (سپین) کے صدر بلال یوسف کے والد گرامی انتقال کر گئے: انا للہ وانا الیہ راجعون

منہاج القرآن یوتھ لیگ (سپین) کے صدر بلال یوسف کے والد حاجی محمد اسلم پرویز مورخہ 22 نومبر 2012ء کو راولپنڈی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم اپنی فیملی کے ہمراہ سپین میں ہی مقیم تھے تاہم چند گھریلو فرائض کی انجام دہی کے لئے فیملی سمیت پاکستان گئے ہوئے تھے۔ مرحوم پابند صوم وصلوۃ اور نیک انسان تھے۔ انہوں نے گذشتہ سال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت میں حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

مرحوم کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ امور خارجہ و ویلفیئر راجہ جمیل اجمل اور دیگر مرکزی قائدین نے بلال یوسف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد گرامی کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کے قائدین نے بھی بلال یوسف کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ عبدالرشید شریفی، محمد نواز کیانی، مرزا محمد اکرم بیگ، نوید احمد اندلسی، محمد اقبال چودھری، ظل حسن قادری،محمد نواز قادری، چودھری پرویز اختر، حاجی لیاقت علی، اشتیاق احمد قادری، حاجی زاہد اختر، حاجی نذیر اداسی، خرم شبیر، محمد عتیق، حسنا مصطفی اور دیگر عہدیداران نے مرحوم کی وفات کو بلال یوسف اور ا ن کی فیملی کے لئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ 23 نومبر 2012 کو راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم انار خان گوندل، نائب امیر تحریک راولپنڈی آصف مرزا، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف، نائب صدر ایم ایس ایم حافظ اشتیاق احمد، ضمیر مصطفوی اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top