ناروے: علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں جماعت اہلسنت (ناروے) کی طرف سے عشائیہ
منہاج القرآن علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں مورخہ 23 نومبر 2012ء کو جماعت اہلسنت ناروے کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ سید فرحت حسین شاہ ان دنوں ناروے اور یورپ کے دورہ پر ہیں۔
جماعت اہلسنت ناروے کے امام و خطیب اور معروف مذہبی سکالر پیر سید نعت علی شاہ بخاری، جماعت اہلسنت ناورے کے صدر چودھری محمد سروراور جماعت کی انتظامیہ کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقر پر پیر سید نعمت علی شاہ نے علامہ سید فرحت حسین شاہ کو بتایا کہ جامع مسجد اہلسنت کی تعمیر پر 90 ملین کراؤن لاگت آئی ہے اور یہ پورے سکینڈے نیویا کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں 5000افرد باجماعت نماز اد ا کرسکتے ہیں۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے پیر سید نعمت علی شاہ بخاری اور جماعت اہلسنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی سرزمین پر اتنے خوبصورت مرکز کی تعمیر پر جماعت اہلسنت ناروے اور ا س کے معاونین سد بار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں اہلسنت کا اتحاد دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے آپ سب کے درمیان محبت، الفت اور بھائی چارے کی فضا ہمیشہ قائم رکھے۔
رپورٹ:عقیل قادر
تبصرہ