ناگویا، جاپان: استقبال قائد کے حوالہ سے ورکرزکنونشن

منہا ج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے مرکز پر مورخہ 24 نومبر 2012ء کو استقبال قائد کے حوالہ سے ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن جاپان ) اور اعجاز رمضان کیانی (ناظم منہاج القرآن جاپان ) نے کی۔

سید عثمان شاہ بخاری نے حاضرین کو استقبال قائد اور اس کے مقاصد کے حوالہ سے بھر پور بریفنگ دی۔ اعجاز رمضان کیانی نے کارکنوں کو قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔ کنونشن میں علامہ محمد آفتاب قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن ناگویا، جاپان) نے کارکنوں کو موجودہ حالات میں کارکنوں کی ذمہ داری کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ پروگرام میں منہاج القرآن ناگویا کی جملہ تنظیم کے علاوہ رفقاء اور وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کارکنان نے ہر قسم کی قربانی کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔ کنونشن میں کارکنان نے پاکستان جاکر پروگرام میں شرکت کرنے کے علاوہ مالی تعاون کا بھی اعلان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد آفتاب قادری نے مشن کی خیر وبرکت کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ:اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top