ڈہرکی (سندھ) : تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی، سندھ کے زیراہتمام 8 ستمبر 2012ء کو الفتح ریسٹورنٹ کے وسیع و عریض حال میں کارکنان تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں صوبہ سندھ سے تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت سینئر نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کی۔ پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی۔ جس کے بعد تمام کارکنان اور شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا اور بعد ازاں 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی استقبال سے متعلق بریفنگ اور ہدایات دی گئیں۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ کرپٹ اور ظالمانہ انتخابی نظام کی خرابیوں کے خلاف بغاوت کر دیں اور جب تک الیکشن کمیشن انتخابی نظام میں اصلاحات نہ کرے، تب تک چین سے نہ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم کو بے قوف بنانے والے سن لیں کہ اب ان کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی، کیونکہ تحریک منہاج القرآن نظام کی تبدیلی کے لئے میدان عمل میں اُتر چکی ہے۔
ہال میں موجود کارکنان تحریک منہاج القرآن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کے حوالے سے تفصیلی سوال و جواب اور تجاویز کی نشست بھی ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر ملکی سلامتی و بقاء کے لیے دعا مانگی گئی۔
تبصرہ