گوجر خان : محرم الحرام کے موقع پر دودھ کی سبیل

مورخہ 27 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 10 محرم الحرام کو پورا دن جی ٹی روڈ مین چوک گوجرخان میں شہداء کربلا کی یاد میں دودھ کی سبیل لگائی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کو اس سبیل سے دودھ اور مشروب پلایا گیا۔ دن بھر ساؤنڈ سسٹم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات اور نعت و منقبت سنائی جاتی رہی۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی، ناظم میڈیا TMQگوجرخان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top