موجودہ انتخابی نظام کینسر ذدہ ہو چکا ہے۔ سہیل کامران

تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے عہدیداران سہیل کامران ایڈووکیٹ، محمد شفیق مہروی، علامہ مطلوب سعیدی اور علامہ حامد سعیدی نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کینسر زدہ ہو چکا ہے اگر یہ سسٹم جاری رہا تو پوری قوم کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس کینسر زدہ سسٹم کی سرجری کے لیے ایک اچھے سرجن کی ضرورت تھی اور قو م کو مبارک ہو کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو اس کینسر زدہ نظام کی سرجری کے لیے پاکستان تشریف لا ر ہے ہیں۔ 23 دسمبر مینارِ پاکستان کا جلسہ تحر یک منہاج القرآن کا نہیں بلکہ پوری پا کستانی قو م کا جلسہ ہے۔ ہر محبِ وطن اور دردِ دل رکھنے والا پاکستانی اس جلسے میں شر یک ہو کر موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف نفرت کا اظہار کرے۔ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری موجودہ نظام کے متبادل ایک ایسا نظام دیں گے کہ جس کے ذریعے ہر پا کستانی خوشحال ہو سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top