ناروے: علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن اوسلو (ناروے) کے مرکزی رہنما چودھری مشتاق احمد برنالی نے مورخہ 27 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ سید فرحت حسین شاہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، جس میں معززین اوسلو نے شرکت کی۔

جن معزز شخصیات نے عشائیہ میں شرکت کی ان میں نارویجن پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر چودھری اختر، اسلامک کونسل ناروے کے جنرل سیکرٹری مہتاب افسر، منہاج القرآن کے عظیم سپاہی میاں محمد اسلم، منہاج القرآن اوسلو کے سابق صدر حاجی منظور حسین، سابق نائب صدر ارشد وڑائچ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے کے صدر لالہ بشیر خان، فنانس سیکرٹری حاجی ریاض احمد، DFA کے سابق سربراہ نجم الثاقب، ساجد محمود اور عقیل قادر کے علاوہ متعدد ساتھی شامل ہیں۔ اس موقع پر مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی اہم موضوع رہا۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top