سیاست نہیں ریاست بچاؤ ہاتھوں کی زنجیر آج سٹی پل پر بنائی جائے گی۔ طاہر جاوید

سیاست نہیں ریاست بچاؤ ہاتھوں کی زنجیر آج سٹی پل پر بنائی جائے گی۔ طاہر جاوید
موجودہ نظام انتخاب وسیاست عوام کا اصل دشمن ہے۔معین الدین

رحیم یار خان: مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ رحیم یار خان کے صدر طاہر جاوید نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف تمام طلباء ایک ہیں۔ اس پیغام کو ہر طالب علم تک پہنچانے کے لیے آج بروز اتوار 11 بجے ہاتھوں کی زنجیر سٹی پل تا پریس کلب بنائی جائےگی۔ جس میں طلبہ اس نظام کے خلاف اظہارِ نفرت کرتے ہوئے یک جہتی کا مظاہرہ کریں گے کہ ہم دھشت گردی، ناانصافی، ظلم، جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے دم لیں گے MSM کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے کہا کہ موجودہ نظامِ انتخاب عوام کا اصل دشمن اور حقیقی تبدیلی میں رکاوٹ ہے۔ طلبہ کو بد ترین نظام کے اس بت کو پاش پاش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تحصیل بھر کے عہدیداران محی الدین قادری، محمد عامر، عمر، حماد مصطفی کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top