گوجرخان: بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل قافلہ آج گوجر خان پہنچے گا

گوجرخان: بابا غلام حیدر بٹ کا قافلہ آج گوجر خان پہنچے گا

23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد سے لاہور کا پیدل سفر کرنے والےغلام حیدربٹ آج 4 دسمبر 2012 کو دوپہر 2 بجے گوجر خان پہنچیں گے۔ تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بانی رہنما 80 سالہ بزرگ ’’نوجوان‘‘ غلام حیدر بٹ کے ساتھ پیدل قافلہ میں ان کا پوتا محمد طلحہ بھی شامل ہے۔

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا کے مطابق بابا غلاحیدربٹ کا گوجر خان پہنچنے پربھرپور استقبال کیا جائے گا۔اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ زندہ دلان گوجرخان نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ بابا غلام حیدر بٹ ان شاء اللہ 22 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پہنچیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top