شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ محمد نواز کھرل

تحریک منہاج القرآن تحصیل سید والا کے زیراہتمام پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے صدر رائے محمد نواز کھرل نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن سیدوالا  کے قائدین کے علاوہ پریس کلب سے صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام میں منہاج القرآن  کے قائدین نے صحافیوں کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر پریس کلب رائے محمد نواز  کھرل نے شیخ الاسلام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شیخ الاسلام جیسی شخصیات ہی حقیقی نجات دہندہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top