سیدوالا: تحریک منہاج القرآن کے قائدین کی گاؤں گاؤں عوامی آگاہی مہم

تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے قائدین اپنے علاقے میں گاؤں گاؤں جا کر کام کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم ملک حق نواز اعوان، منہاج القرآن سیدوالا کے نائب صدر رانا مسعود، منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے ناظم محمد حنیف ڈوگر، ناظم مالیات محمد صابر جٹ، ناظم نشر و اشاعت اقصد مصطفوی اور یوسی ناظم ڈاکٹر محمد اعظم نے تحصیل سید والا کے مختلف گاؤں جا کر شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے ورکرز کنونشن اور پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں عوام نے 23 دسمبر 2012 کو مینار پاکستان جا کر شیخ الاسلام کا بھرپور استقبال کرنے کا بھی یقین دلایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top