اسلام آباد: منہاج القرآن یوتھ لیگ کی آؤ پاکستان بچائیں مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیر اہتمام " آؤ پاکستان بچائیں" تیزی سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں یہ تشہیری اور آگاہی کمپین ملک بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں فیڈرل ایریا اسلام آبادمیں منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 کی طرف سے بذریعہ پروجیکٹر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2012 کو ضیاء مسجد نیو شکریال کے مقام پرایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں 100سے زائد افراد نے شرکت کی۔شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شرکاءنےعزم ظاہر کیا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور جا کر شیخ الاسلام کا والہانہ استقبال کریں گے۔

رپورٹ: قاری غضنفر علی نعیمی (صدرمنہاج القرآن یوتھ لیگ زون فیڈرل ایریا اسلام آباد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top