پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن یونین کونسل 12، 13، 14 کی کارنر میٹنگز

مورخہ 2 دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 12,13,14 کی کارنر میٹنگز یونین کونسل 4 1 کے دفتر میں ہوئیں۔ جن میں تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ اور تحصیل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن محمد عقیل شہباز کے علاوہ UC 13,14 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جسمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالہ سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ بعد ازاں تحصیل ناظم تحصیل تحریک منہاج القرآن چودھری فخر سعید جٹ اور نائب ناظم تحریک منہاج القرآن محمد عقیل شہباز نے UC 13,14 کے ناظمین و عہدیداران کو 23 دسمبر کو لاہور جانے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنے اورفنڈ کولیکشن کی فائنل رپورٹ ایک ہفتہ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں ناظم و نائب ناظم تحصیل پاکپتن نے یونین کونسل نمبر 12 میں بھی میٹنگ کی اور 23 دسمبر کے حوالہ سے مختلف ٹارگٹس کے حصول کے لیے کوششیں تیز تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top