راولپنڈی : منہاج القرآن یوتھ لیگ کا یوم تاسیس

منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کا یوم تاسیس چاہ سلطان راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 کے عہدیداران نے شرکت کی۔ عہدیداران میں صدر محمد عثمان، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، سیکرٹری فنانس محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفئیر محمد سجاد شامل تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی بھی ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تعارفی ڈاکو منٹری اور آؤ پاکستان بچائیں سی ڈی بذریعہ پروجیکٹر دکھائی گئی۔ اس سے پہلے صدر محمد عثمان کی جانب سے شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور جا کر شیخ الاسلام داکٹر محمد طاہر القادری کا والہانہ استقبال کرنے کا عہد کیا۔ آخر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top