بریشیا (اٹلی): علامہ سید فرحت حسین شاہ کی منہاج القرآن کے رفقاء سے ملاقات

منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مورخہ 01 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء، بیرگامو اور پریوالے کے رفقاء سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت وقار احمد قادری نے حاصل کی، ثنا خوانی کی سعادت اویس برادران نے حاصل کی۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے رفقاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رفاقت کی اہمیت اور استقامت کے حوالہ سے بریفنگ دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج منہاج القرآن کی اسلام کے لئے کی جانے والی خدمات بیان کیں۔ خصوصی نشست کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: MQI بریشیاء

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top