یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز کا دورہ آغوش

یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 7 نومبر 2012ء کو آغوش کمپلیکس کا دورہ کیا۔ آپ کا یہ وزٹ آغوش کے چیف کوآرڈینیٹر سید امجد علی شاہ کی خصوصی دعوت پر تھا۔ بغداد ٹاون پہنچنے پر آغوش کمپلیکس کے چیف کوآرڈینیٹر کے ساتھ وفد نے اپنے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر نے وائس چانسلر اور معزز مہمان کو تحریک منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ آغوش کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے آغوش کمپلیکس کے مختلف بلاکس کا وزٹ کیا۔ جس میں Admin Block, Academic Block,Aghosh Senior Hostel اور Junior Hostel شامل تھے۔ اپنے دورہ کے دوران ’’مدرز سیکشن‘‘ کا وزٹ کرتے ہوئے وہ چھوٹے بچوں سے گُھل مل گئے۔ انہوں نے بچوں سے آغوش کمپلیکس کے بارے میں کچھ سوالات بھی کئے جس کے جوابات بچوں نے بہت تندہی سے دیے۔ آغوش کے Senior Hostel سیکشن کا وزٹ کے دوران انہوں نے اس ہاسٹل کے Living Standards کو بہت سراہا۔

دوران وزٹ پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے تحریک منہاج القرآن کے اس عظیم، فلاحی، تعلیمی منصوبے کو بہت سراہا اور خصوصاً یہاں کے بہترین نظام کو بہت پسند کیا۔ آخر میں انہوں نے وزٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ میں تحریک منہاج القرآن کے آغوش کمپلیکس کے سٹرکچر، اس کے پروگرام اور سٹاف سے بہت متاثر ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top