سندھ: مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی کا دورہءِ میرپور ماتھیلو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے 3 دسمبر کو میر پور ماتھیلو کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ایم ایس ایم کے رہنماء غلام محمد میرانی بھی ان کے ساتھ تھے۔ پروگرام میں تجمل حسین انقلابی نے میرپور ماتھیلو اور گرد و نواح سے آنے والے طلبہ سے ملاقات کی، اور انہیں 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ صدر ایم ایس ایم نے کہا کہ عوام کی محرومیاں موجودہ تباہ کن نظام کے تحت برھتی چلی جارہی ہیں۔ جب تک عوام اس نظام کے خلاف متحد ہوں گے تو اس وقت تبدیلی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کےآنسو روتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے اور اپنے ہاتھوں سے اپنی تقدیر لکھی جائے۔

1

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top