راولپنڈی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین کانفرنس

راولپنڈی پی پی 13 سی میں 24 نومبر 2012  کو تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 محمد عثمان، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد نعمان، فنانس سیکرٹری محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفیئر محمد ساجد کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔

خطاب کے بعد محفل ذکر کا انعقاد ہواجس میں حاضرین محفل، تحریک منہاج القرآن کی ترقی اور ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس کے بعد حاضرین محفل کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے شرکاء کو 23 دسمبر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مینار پاکستان آنے اور عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرنے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top