راولپنڈی: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام بیداری شعور پروجیکٹر پروگرام

منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 5، 6 دسمبر کو یونین کونسل 30 گلاس فیکٹری، یونین کونسل 31 چاہ سلطان اور یونین کونسل 32 گلاس فیکٹری میں بیداریءِ شعور کے حوالے سے پروجیکٹر پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان مختلف پروگرامز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے حوالے سے خصوصی گفتگو بذریعہ پروجیکٹر سنوائی گئی۔ جس کے بعد شرکاء کو 23 دسمبر مینار پاکستان عظیم الشان اجتماع میں آنے کی دعوت دی گئی۔ شرکاء میں 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی ہینڈ بل بھی تقسیم کیے گئے۔ان پروگرامز میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 محمد عثمان، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد نعمان، فنانس سیکرٹری محمد اویس، سیکرٹری دعوت مبشر خان، سیکرٹری ممبر شپ محمد رضوان اور سیکرٹری ویلفیئر محمد ساجد اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top