راولپنڈی : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سعید

مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 سی، یوسی 31 چاہ سلطان راولپنڈی کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سعید کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد بارے معلوماتی ڈاکومنٹر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’آؤ پاکستان بچائیں‘ حاضرین کو سنایا گیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے بارے میں ہدایات دیں۔

اس تقریب میں 30 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی، جبکہ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top