ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو سیاست نہیں ریاست بچانے کا مکمل ایجنڈا دیں گے۔ محمد عمران ملک

موجودہ انتخابی نظام سے ملک میں کبھی بھی مثبت تبدیلی ممکن نہیں آئے گی
ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد عمران ملک نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے آئندہ پچاس الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہ لا سکیں گے۔ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں عوام کا تاریخی اجتماع ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے کوئی مخالفت نہیں ہے کیونکہ انکا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں قوم کو سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا اور ایک نیا لائحہ عمل دیں گے۔ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے کیونکہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ اس نظام سے ملک میں کبھی بھی مثبت تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ہم صرف چہرے نہیں کلاس بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام ہر مرتبہ نئے چہروں کو دیکھ کر امیدیں قائم کر لیتے ہیں مگر ایک سال گزرنے کے ساتھ ہی انکے اندر مایوسی کی لہر پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وجود خطرے میں ہے۔ انتہا پسندی، سیکولر انتہا پسندی، تفریق در تفریق جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top