مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام (پاکستان بچاؤ ریلی) کل ہو گی

ریاست بچانے کے لئے طلبہ کواپنا کردارادا کرناہوگا۔ سعیدخان نیازی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی کل میلوڈی تا پریس کلب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعیدخان نیازی نے گزشتہ روز ریلی کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی میں سینکڑوں طلبہ شرکت کر کے ریاست بچانے کے لئےاپنا کردارادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بچانے اور ملک کے بہترین مستقبل کے لئے طلبہ کواپنا کردارادا کرناپڑے گا۔ سعیدخان نیازی نے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری ریاست بچانے کے لئے کامل ایجنڈادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قو م آزمائے ہوئے سیاست دانوں کے چنگل سے نکل کرملکی بقا اور سلامتی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں تاکہ ملک کو ایک اور تابناک، روشن مستقبل دیاجاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top