لاہور : منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام نظام بدلو کارنر میٹنگز

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 4 یونین کونسلز میں 25 کارنر میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ جن میں بریفنگ کے فرائض صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند اور سینئر نائب صدر نذر نور نے ادا کئے، جبکہ دیگر انتظامات میں اجمل کیانی، زاہد بشیر اور مقرب سلطان نے ادا کئے۔

2 دسمبر کو فردوس مارکیٹ میں کارنر میٹنگ

2 دسمبر کو فردوس مارکیٹ میں ہونے والی کارنر میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے حافظ محمد راشد نے کیا، جبکہ حسنین مرتضٰی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن گلبرگ بی غلام مرتضٰی مرتضائی نے کہا کہ موجودہ نظام سیاست نے نوجوان نسل کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل اس نام نہاد نظام سیاست اور اس کے محافظ نظام انتخاب سے تنگ آ چکی ہے۔ نوجوان اب بیدار ہو چکے ہیں، قوم سے جمہوریت کے نام پر ہونے والے مذاق کو سمندر برد کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

کارنر میٹنگ میں نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے صدر طیب خاں رند نے کہا کہ یہ وقت تاریخ پڑھنے سے زیادہ تاریخ رقم کرنے کا ہے۔ قومی زوال کو عروج میں بدلنے کے لئے نوجوانوں کو تاریخ ساز کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک خداداد سے سرمایہ دارانہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پاکستانی قوم کے لئے بالعموم اور نوجوانوں کے لئے بالخصوص امید کا آفتاب ہے۔ انشاء اللہ منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی ملکی و قومی حریت کے تحفظ کے لئے Do befor die کے جزبہ سے کام کرے گی۔

کارنر میٹنگ میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے ’میاں ینگرز فورم‘ کے جنرل سیکرٹری میاں مشتاق احمد نے کہا کہ مجھے آج کی تقریب میں شرکت کے بعد پتہ چلا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ کیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں ڈاکٹر طاہر القادری جیسی شخصیت عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے ’میاں ینگرز فورمز‘ کے تمام ممبران کی منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میاں ینگرز فورم‘ اخراجات سمیت 2 بسز فردوس مارکیٹ سے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لے کر جائے گا۔

پروگرام کے آخر پر پیر صوفی فرید الدین قادری محمودی نے ملک پاکستان اور امت مسلمہ میں امن و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔

3 دسمبر بلال نگر میں کارنر میٹنگ

منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال نگر یونٹ A یوسی 99 کے زیراہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کارنر میٹنگ میں 45 افراد نے شرکت کی اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان 1 بس لے جانے کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ میں Projector Program کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے طیب خاں رند صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں نوجوان ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گلبرگ بی کے غیرت مند نوجوان بیدار ہوچکے ہیں۔ اب ظالم نظام کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انشاء اللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی 23دسمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گے۔

3 دسمبر ہنری کے میں کارنر میٹنگ

منہاج القرآن یوتھ لیگ ہنری کے یوسی 99 کے یونٹ A یوسی 99 کے زیراہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کارنر میٹنگ میں 105 افراد نے شرکت کی اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان 2 بس لے جانے کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ میں Projector Program کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے طیب خاں رند صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے کہا کہ آج ملک میں جو حالات ہیں۔ غنڈہ گردی، دہشتگردی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، کرپشن، انصاف کی عدم دستیابی، ان سارے مسائل کی اصل جڑ ہمارا نام نہاد نظام سیاست ہے، جس نے جمہوریت کا جھوٹا رنگ چڑھا کر 65 سال سے اس قوم کو بیوقوف بنایا ہوا ہے۔ تکلیف غریب عوام کو ہے، اس لئے اپنی تکالیف کا حل بھی غریب عوام کو خود آگے بڑھ کر نکالنا ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس جمہوریت کے جھوٹے خول کو اتار کر اس ظالمانہ نظام سیاست کو سمندر برد کرنے کے لئے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ مل کر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ قوم کے غیرتمند نوجوان بیدار ہو چکے اور یہ نوجوان اب کسی صورت اس نظام سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

4 دسمبر مکہ کالونی میں کارنر میٹنگ

منہاج القرآن یوتھ لیگ مکہ کالونی یونٹ A یوسی 98 کے زیراہتمام کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کارنر میٹنگ میں 125 مرد اور 65 خواتین شریک ہوئیں۔ میٹنگ کے دوران علامہ اقبال کا لکھا ہوا کلام ’اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو‘ لگایا گیا۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء نے 1 مرد حضرات کی بس اور 1 خواتین کی بس، 23 دسمبر کو مینار پاکستان لے جانے کا عہد کیا۔ بریفنگ دیتے ہوئے طیب خاں رند صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی نے کہا کہ ظالمانہ نظام انتخاب پاکستان کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے اور وطن کی عمارت اس وقت کمزور ہو چکی ہے۔ عوام مایوس نظر آتی ہے۔ ان حالات میں تمام تر ذمہ داریاں نوجوانوں پر ہیں۔ ہمیں عوامی مایوسی کو جدوجہد کے جزبہ میں بدلنا ہو گا، جس طرح گندے پانی میں نہانے سے جسم مزید آلودہ اور مہلک بیماریوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے، اسی طرح ظالم نظام کو غرق کئے بغیر قومی مسائل حل نہیں ہو سکتے، اس گندے نظام میں رہ کر تبدیل کی بات کرنے والے قوم کو تباہی کی طرف لیجا رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اندھیروں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کے لئے امید کے واحد آفتاب دکھائی دے رہے ہیں، جن کی ملک میں تبدیلی کی فکر عین عوامی سوچ کے مطابق ہے۔ 23 دسمبر انشاء اللہ ملکی تاریخ کو نئی جہت دے گا۔

میٹنگز کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top