مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی کو کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے کامیاب دورے پر مبارکباد

دورے کے دوران چاروں صوبوں میں سینکڑوں مقامات پر ریلیاں، کارنر میٹنگزاور کنونشنز ہوئے

پاکستان بھر سے لاکھوں طلبہ نے 23دسمبر کو مینار پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل کیبنٹ اور میڈیا سیل نے مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان قائد طلبہ تجمل حسین انقلابی کو کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے کامیاب دورے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ دورے سے واپس مرکز ی سیکریٹریٹ تشریف لانے پر ایم ایس ایم لاہور نے شاندار ویلکم کیا، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا رضی طاہر نے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صدر موومنٹ نے کشمیر سمیت چاروں صوبوں کا دورہ 40دن میں مکمل کیا ، ان کے دورے کے دوران سینکڑوں پیغامات وصول ہوئے، پنجاب کے بڑے اضلاع میں کنونشنز منعقد کرائے گئے، جبکہ بلوچستان، سندھ میں طلبہ ریلیاں منعقد ہوئیں جن میں سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر سے لاکھوں طلبہ مینار پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، پنجاب کے بڑے شہروں اسلام آباد، اٹک ، نارووال، حضرو، کامرہ، رحیم یار خان، وہاڑی، ملتان، بھکر، پاک پتن، گوجرانوالہ، گجرات، روجھان، جہلم ، فاروق آباد اور دیگر کئی علاقوں میں پاکستان بچاؤ ریلیاں ہوئیں ۔سند ھ کے ضلع کندھ کوٹ، بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ریلیاں ہوئیں۔ جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور سرحد کے دیگر علاقوں میں کنونشنز منعقد کرائے گئے۔ کشمیر کی تمام یونیورسٹیز میں عزم انقلاب طلبہ کنونشن منعقد ہوئے۔اس تمام کاوش پر صدر موومنٹ سمیت تمام مرکزی، صوبائی اور علاقائی قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ، قائد کے قابل فخر بیٹوں نے قائد کا وارث ہونے کا حق ادا کردیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top