سجادہ نشین شرقپور شریف میاں جلیل احمد شرقپوری نے شیخ الاسلام کے استقبال کا اعلان کر دیا

سابق ممبر قومی اسمبلی. سابق ضلعی ناظم شیخوپورہ اور آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمد شرقپوری نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم حق نواز اعوان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو اپنے تمام مریدین کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر اسلام کی جو خدمت کی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج ملک میں موجودہ بحرانی کیفیت ہے۔ ایسے میں شیخ الاسلام کی قیادت ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔

ملاقات کے وفد میں تحریک منہاج القرآن منڈی فیض آباد کے کوارڈینٹر محمود الحسن اور منہاج القرآن منڈی فیض آباد کے نائب کوارڈینٹر محمد ارشد بھی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top