وادی عزیز چنیوٹ : صاحبزادہ پیر محبوب الٰہی نسیم کا 23 دسمبر کو مینار پاکستان آنے کا اعلان

10 دسمبر 2012ء کو سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہریہ عزیزیہ وادی عزیز چنیوٹ حضرت صاحبزادہ پیر محبوب الٰہی نسیم سے تحریک منہاج القرآن خوشاب کے وفد نے ملاقات کی، یہ ملاقات جوہرآباد ضلع خوشاب کی عظیم روحانی شخصیت پیر صدیق نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ہوئی، جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کی خصوصی دعوت دی، جس کو انہوں نے نہایت خوش دلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اور ان کے تمام مریدین بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے امت مسلمہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور 23 دسمبر کو ہونے والے عوامی اجتماع کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے اپنے تمام مریدین اور امت مسلمہ کے تمام لوگوں کو اس بات کی دعوت بھی دی کہ وہ اس مرد قلندر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔

رپورٹ : محمد عابد طاہری

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top