23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے پروفیسر حسن میر قادری آج پاکستان روانہ ہونگے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہو گا۔
تبصرہ