بارسلونا : نماز جمعہ کے اجتماعات سے علامہ اقبال اعظم کا خطاب
مورخہ 7 دسمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (الازہری) نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس موقع پر 3 جماعتیں ہوئیں۔ علامہ اقبال منہاجین نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ فکر حسین کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کے دور حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا بھر میں امت مسلمہ کو فکر حسینی کو اپنانے کی دعوت کے لیے سرگرم عمل ہیں اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام دیں گے۔ دوران خطاب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا تکبیر ورسالت کے نعروں سے گونجتا رہا۔ علامہ اقبال منہاجین نے اپنے خطاب کا اختتام اس شعر پر کیا۔
یزیدی دور سیاست لپیٹا جائے گا
صداء حسین کی گونجی ہے رہبر
بن کر
وہ اور کشتیاں ہونگی، ڈبو دیا جن کو
ہماری رہ میں آنا کبھی بھنور بن کر
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ