راولپنڈی : ایم ایس ایم کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ طلبہ ریلیز ملک بھر میں جاری ہیں، اسی سلسلے میں راولپنڈی میں بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ نگرانی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر کامران متین نے کی۔
ریلی کا آغاز منہاج القرآن آفس چاندنی چوک سے ہوا، اور راولپنڈی کی معروف شاہراہ مری روڑ سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شروع سےآخر تک مری روڑ جرات و بہادری طاہرالقادری اور نظام بدلنے کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ طلبہ نے پاکستانی جھنڈے ہوا میں لہرائے۔ دوران ریلی سارے راستے بارش بھی جاری رہی مگر مصطفوی طلبہ موسمی حالات کو خاطر میں لائے بغیر نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک رہے۔
ریلی کے شرکاء سے چوہدری عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پوری 19 کروڑ عوام کا نمائندہ اجتماع ہوگا۔ جس میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ شرکت کریں گے۔ پاکستانیوں کی تاریخ میں آپ نے کبھی اتنا بڑا پرامن اجتماع نہیں دیکھا ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں کبھی ایسا جلسہ نہیں ہوا ہوگا، جس میں غریب عوام آ رہے ہیں، کسان آ رہے ہیں، تاجر آ رہے ہیں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ اس دن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری لوگوں کو مایوس واپس نہیں جانے دیں گے اور لوگوں کو ایک امید اور روشن مستقبل کی کرن دے کر گھروں کو واپس بھیجے گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے بکھرے ہوئے شیرازے کو جوڑ کر اس ملک کو ایک محفوظ پاکستان بنائیں گے۔
شرکاء ریلی سے منصور خان نیازی (جنرل سیکرٹری )، صیاب احمد عباسی (سابق جنرل سیکرٹری ) اور منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ کے صدر شفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
رپورٹ : محمد اشتیاق، نائب صدر ایم ایس ایم راولپنڈی
تبصرہ