انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا ہے: ڈاکٹر سلطان محمود

23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کے لیے بنیاد ثابت ہوگا: ملک اسد اعوان، شیخ عبدالرحمن
ڈاکٹر طاہرالقادری مینار پاکستان عظیم الشان عوامی اجتماع میں پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے: ناصر علی، عبدالغفور سبحانی

دریا خان: تحر یک منہا ج القرآن کے عہدیداران رانا ناصر علی، ڈاکٹر سلطان محمود، ملک اسد اعوان، شیخ عبد الرحمٰن اور حا فظ عبد الغفور سبحانی نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہوگیا ہے۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری مینار پاکستان عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔ پر امن جمہوری تبدیلی ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری تبدیلی کے حقیقی ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس تشریف لا رہے ہیں۔ ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے وہ چند دن بعد ان میں موجود ہوں گے۔ کرپٹ نظام انتخاب جسد پاکستان کیلئے کینسر ہے ڈاکٹر طاہرالقادری اس کی سرجری کیلئے آ رہے ہیں۔ 23 دسمبر، 23 مارچ کی طرح پاکستان کی سیاسی تاریخ میں امر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جائے گی۔ ہم الیکشن کے نہیں نظام انتخاب کے خلاف ہیں اور 23 دسمبر کو لاکھوں طلباء و طالبات مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستانی قوم کے مسیحا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کیلئے موجود ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top