سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ محمد اسلم

تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی
تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی

تحریک منہاج القرآن دریا خان کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لئے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔1980 میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج امت مسلمہ کے شیخ الاسلام بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا فقید المثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہو گا۔ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھے گا جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیلئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی۔ تحریک منہاج القرآن قوم کو تبدیلی کا درست راستہ دکھا رہی ہے جس پر چل کر خوشحالی اور استحکام کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر عمردین نصیروی، رانا ناصر علی، اسد اعوان، ڈاکٹر سلطان محمود، حافظ عبدالغفور سبحانی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top