لاہور : ایم ایس ایم سسٹرز کا احتجاجی مظاہرہ بعنوان ’امید کی کرن‘

15 دسمبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کے زیراہتمام لبرٹی چوک میں ’امید کی کرن‘ کے عنوان سے ظالمانہ نظام انتخاب کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں طالبات ہاتھوں میں مشعل اور Bellet Box لیے ہوئے کثیر تعداد میں شریک تھیں۔ مظاہرہ میں ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز عائشہ، اسنیقہ، سدرہ جبین، فریدہ سجاد، ملکہ صباء اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے جس کے تحت 66 برسوں سے جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اس مملکت خداداد کو لوٹ رہے ہیں۔ جنہوں نے آج تک اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیل دیاہے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچ لی ہے۔ بیٹیوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس نظام انتخاب کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اور آج ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ نظام انتخاب کو بدل کر عہد فاروقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عادانہ، منصفانہ، سالمیت سے بھر پور جمہوری نظام نافذ کیا جائے تاکہ پاکستانی عوام امن، سکون، چین اور سکھ کا سانس لے سکیں جو کہ پاکستان کے حصول کا مقصد تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر 2012ء کو یہی پیغام لے کر ملک پاکستان آ رہے ہیں کیونکہ اس مظلوم طبقہ کے لیے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر کوئی اور آواز بلند کرتا دکھائی نہیں دیتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top