پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی معروف دانشور دفاعی تجزیہ کار شیریں مزاری سے ملاقات

16 دسمبر 2012ء کو پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سردار منصورخان، ملک طاہر جاوید، میاں بابر حسین نے معروف دانشور شیریں مزاری سے ملاقات کی اور انہیں 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی جلسے کی دعوت دی۔

اس موقع پر محترمہ شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا حقیقی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر امن عالم کے لئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری امت کے لئے بہت بڑا کام کر رہے ہیں اور موجودہ وقت میں سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصور خان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کے کروڑوں غریبوں کے مقدر بدلے کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر پہنچ کر کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع شیریں مزاری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نظریات کو سراہتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے ایجنڈے کو غریب عوام کے لئے ایک احسن اقدام قرار دیا۔

سردار منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے اور 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن 23 دسمبر کو ملک کے غریب عوام کا مقدر بدلنے کا آغاز کر رہی ہے۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھے گا، جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیلئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top