سیالکوٹ : تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے زیراہتمام ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' ریلی

تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام دس سال سے کم عمر بچوں کی ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' ایک تاریخی ریلی ناصر روڑ سیالکوٹ سے نکالی گئی۔ ریلی میں ایک سو سے زائد معصوم بچے شامل تھے جو ناصر روڑ کی مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے چوک ماڈل، خادم علی روڑ پر پہنچے۔ جہاں پر لوگوں نے معصوم زبانوں سے پاکستان زندہ آباد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ سن کر ان کے انوکھے اور پرامن احتجاج کی حمایت کی۔ شہر اقبال سیالکوٹ میں یہ ایک تاریخی واقعہ تھا کہ جس میں دس سے کم عمر کے معصوم بچوں نے ملک پاکستان کی خاطر حب وطنی کے جذبے سے سرشار زبانوں نے ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

 

ریلی سے 9 سالہ احمد نعمان نے ظالمانہ نظام حکومت کے خلاف پرمغز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام میں قابل ترین لوگ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے اور موجودہ انتخابی نظام لٹیرے، جاگیر داروں اور وڈیروں کا تحفظ کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا جس قوم کے بچے سڑکوں پر آ جائیں تب تبدیلی آکر ہی رہتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر موجودہ نظام انتخاب کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہے تاکہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کو بچایا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top