پتوکی: تحریک منہاج القرآن ناظمین کا اجلاس
پتوکی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 دسمبر 2012 ء بروزمنگل کو 23 دسمبرکی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے لئے تحصیل پتوکی کی تمام یونین کونسلوں کا اہم ترین اجلاس حلیم کیمپس ہلہ روڈ میں ہوا۔ پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام حکیم سے ہوا بعد میں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہءِ نعت پیش کیا گیا۔
اس اجلاس میں صدر عوامی تحریک میاں عبدالغفار، نائب صدر محمدطیب افضل، ناظم اُمور خواتین سیّداحمد فرخ شاہ، ناظم ممبرشپ ڈاکٹر محمد الیاس، ناظم نشرواشاعت تنویرحسین منا، ناظم دعوت حافظ حسن سردار، ناظم تربیت صاحبزادہ محمدعبداللہ نوری، جنر ل سیکرٹری MYL سیّدسبطین شاہ گیلانی کے علاوہ تحصیل پتوکی کی جملہ یوسی کے ناظمین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
محمد اشرف رانا ایڈووکیٹ (ناظم ویلفیئر) نے اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کے موجودہ حالات میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ بلند کیاہے۔ جو ہر محب وطن پاکستانی کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے لہذا ہمیں اس پیغام کو بلاتفریق ہر پاکستانی تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا۔
صدر تحریک محمد ندیم مصطفائی نے اجلاس میں آنے والے تمام یوسی ناظمین کو خوش آمدید کہا اور تمام ناظمین سے 23 دسمبرکے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ ہر ناظم نے اپنی یوسی میں تیاریوں کی تفصیل بیان کی۔ مجموعی طور پر اب تک تحصیل پتوکی سے 40 بسیں کنفرم ہوچکی ہیں۔
رپورٹ: ناظم نشرواشاعت تنویرحسین منا
تبصرہ