ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک وقوم کے لئے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے: چوہدری شفیق

تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کی میاں اسلم اور چوہدری شفیق سے ملاقات
ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ملک وقوم کے لئے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے: چوہدری شفیق

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کے رہنما ابرار رضا ایڈووکیٹ، سفیان صابر اور دیگر نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اور اے پی ایم ایل اسلام آباد کے صدر چوہدری شفیق اور راجہ شاہد سے ملاقات کی اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے تاریخ ساز جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے رہنما چوہدری شفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا ایجنڈا ملک وقوم کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو اسلام کا معاشی نظام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ 23 دسمبرکو مینار پاکستان پہنچ کر کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر راجہ راشد حفیظ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظریات کو سراہتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے ایجنڈے کو غریب عوام کے لئے ایک احسن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے اور 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھےگا جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیلئے دیدہ و دل فرش راہ کیے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی۔ تحریک منہاج القرآن قوم کو تبدیلی کا درست راستہ دکھا رہی ہے جس پر چل کر خوشحالی اور استحکام کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top