ڈاکٹر طاہرالقادری آج مینار پاکستان پر ریاست بچانے کا مکمل لائحہ عمل دیں گے:غلام علی خان

ڈاکٹر طاہرالقادری آج مینار پاکستان پر ریاست بچانے کا مکمل لائحہ عمل دیں گے:غلام علی خان

اسلام آباد: 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخ ساز عوامی جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں پاکستان کے مروجہ ظالمانہ انتخابی نظام کے خاتمے اور ریاست بچانے کا مکمل لائحہ عمل دیں گے اور سسٹم کی تبدیلی کے لئے پوری قوم کو پیغام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل غلام علی خان نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی سبزہ زار پر منعقد ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے ہزاروں افراد لاہور روانہ ہوگئے۔ جلسے میں ہر شعبہءِ زندگی سے ہزاروں افراد اس تاریخ ساز اجتماع میں شریک ہوں گے۔ اسلام آباد سے قافلہ سردار منصور خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیرشاہ، عرفان طاہر، جاوید اصغر ججہ، عثمان بٹ، سید گفتار شاہ، ایم ایس ایم کے قاسم مرزا، ویمن لیگ کی راضیہ نوید کی قیادت میں روانہ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top