سیاست نہیں۔۔۔ ریاست بچاؤ۔۔۔ - جھلکیاں

  • لاہور کی سڑکوں پر تا حد نگاہ انسانوں کا سمندر دیکھائی دیتا ہے۔
  • قومی پرچم 23 مارچ 1940ء کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔
  • جلسے میں عوامی کی شرکت فرسودہ نظام سیاست سے بیزاری کا واضع اعلان ہے۔
  • لاہور کی سڑکوں پر تل دھرنے کو جگہ باقی نہ رہی۔
  • انتظامیہ نے لاکھوں لوگوں کو مینار پاکستان آنے سے روک دیا۔

  • لاہور کا مقامی کیبل نیٹ ورک بھی اکثر مقامات پر بند کر دیا گیا
  • ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی نے انتظامیہ کی طرف سے قافلوں کو روکے جانے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اب اس عوامی انقلاب کو طاقت کے ذریعے روکا نہیں جاسکتا۔
  • ناظم اعلیٰ کی کارکنان سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل۔
  • پنڈال میں موجود لاکھوں افراد کی ریاست بچاؤ قرار داد کی تائید
  • منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے قومی پرچم کی نمائش
  • تاریخی جلسے کا آغاز قاری القراء اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

  • تلاوت و نعت کے بعد وقفہ وقفہ سے ملی نغمے بھی پیش کیے جاتے رہے۔
  • سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی پنڈال کے اردگرد موجود تھا۔
  • منہاج ویمن لیگ کی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی خواتین کے پنڈال میں ڈیوٹی پر تعینات تھیں۔
  • ایم کیو ایم کا وفد ڈپٹی کنوئنر فاروق ستار کی قیادت میں اسٹیج پر آیا۔ انتظامیہ نے ایم کیو ایم کی قیادت کی شرکت پر الطاف حسین کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
  • لاکھوں شرکاء نے مینار پاکستان کے سائے تلے باجماعت نماز ظہر ادا کی۔

  • سرد اور تندوتیز ہواؤں نے بھی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
  • جلسے سے نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی کے علاوہ پنجاب، خیبر پختوانخواہ، سندھ،  بلوچستان، کشمیر، سرائیکی خطے اور ہزارہ کے نمائندگان نے بھی اپنا پیغام شرکاء تک پہنچایا۔
  • سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، علماء و مشائخ اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
  • سکھ، مسیحی، ہندو اور دیگر مذاہب کے نمائندوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top